شرح صحیح مسلم (از علامہ سعیدی) میں واقعات سیرت کا تجزیہ (کلامی اور فقہی مباحث کے حوالے سے)
Abstract
آپ ﷺ کی سیرت بہت سے لوگوں نے بیان کی ہے جس طرح دیگر موضوعات میں وسعت آ رہی ہے اسی طرح سیرت کے بہت سے پہلو عیاں ہو رہے ہیں اور اہل علم اس میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں علامہ غلام رسول سعیدی نے شرح صحیح مسلم میں سیرت نبوی کے حوالے سے کلامی اور فقہی مباحث کا بہت عمدگی کے ساتھ تذکرہ کیا ہے اس بناء پر اس شرح کو باقی شروح سے بالکل منفرد اور نمایاں مقام حاصل ہوا۔ ان تحقیقی مباحث کا فائدہ یہ ہوا کہ نہ صرف عقائد کے متعلق بہت سے مضطرب مسائل کا تسلی بخش حل سامنے آیا بلکہ فقہی مسائل کو دلائل سے واضح کیا ،مختلف فقہی مکاتب فکر کے دلائل کا تجزیہ کیا اور پھر ان دلائل کی روشنی میں ان مسائل کا شافی حل پیش کیا ۔ علامہ سعیدی کی اس تحقیقی مساعی سے یہ واضح ہوتا ہے کہ صحیح مسلم کی اس شرح میں فقہ السیرہ کی واضح جھلک بھی دکھائی دیتی ہے۔ آپ ﷺکی سیرت طیبہ میں ہماری رہنمائی کے لئےبہت سے احکامات موجود ہیں