اداریہ
ایڈیٹر محمد وارث علی
Abstract
اداریہ
اللہ تعالی کی رحمت اور اس کی دی ہوئی توفیق کے ساتھ سہ ماہی ابحاث کا نیا شمارہ جلد 5 شمارہ 19(جولائی -ستمبر 2020ء) پیشِ خدمت ہےاس شمارے میں تینوں زبانوں اردو ،عربی اور انگریزی میں مقالات شائع گئے ہیں۔قرآن جو اللہ تعالی کا آخری الہامی کلام ہونے کا اعزاز رکھتا ہے اور جسے آخری نبی حضرت محمدمصطفی ﷺ پر نازل کیا گیا،ہدایت کا ایسا خزانہ ہے کہ جس کی رہنمائی تا قیام ِقیامت نسل انسانی کے لئے اپنی پوری رعنائی اور جوبن کے ساتھ رہے گی۔ ہزار وں تفاسیر موجود ہونے کے باوجود یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اس کی تفسیر کی ضرورت اب باقی نہیں ہے۔ اس شمارے میں قرآن مجید کے تفسیری ادب کے بارے میں بھی مقالات موجود ہیں اور بالخصوص اللہ کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی سیرت کے ایک اہم باب خصائص و امتیازات مصطفی ﷺ کو تفسیر قرطبی سے اخذکر کے سیرت سے دلچسپی رکھنے والوں کی نظر کیا گیا ہے جو نہ صرف سیرت کے طلبہ بلکہ سب مسلمانوں کے لئے دلچسپی اور ہدایت کا باعث ہے۔ اس کے علاوہ فقہ کے بارے میں مقالات بھی شامل کئے گئے ہیں جو ان علوم سے دلچسپی رکھنے والوں کے لئے قابل ِ استفادہ ہونگے اور ان سے مزید تحقیق کے در کھلیں گے۔خاس طور پر معاصر اجتہاد میں مقاصد شریعت کی فعالیت پر مبنی مقالہ بہت پر مغز ہے جو جدید مسائل کے حوالے سے رہنماء اصولوں پر مشتمل ہے۔
الحمد للہ مجلہ ابحاث امریکہ کی ایک معروف عالمی ایجنسی (Proquest) میں انڈیکسنگ کرانے کے علاوہ Directory of Research Journals Indexing میں بھی رجسٹر ہو گیا ہے۔ اللہ تعالی ہم سب کی اس کاوش کو قبول کرتے ہوئے اجر عظیم عطا فرمائے،آمین۔
ایڈیٹر
محمد وارث علی غفر لہ